گلوکار عارف لوہار کی والدہ لندن میں انتقال کرگئیں

جمعرات 1 جولائی 2021 22:04

گلوکار عارف لوہار کی والدہ لندن میں انتقال کرگئیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2021ء) معروف گلوکار عارف لوہار کی والدہ 94برس کی عمر میں انتقال کرگئیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گلوکار عارف لوہار نے بتایا کہ ان کی والدہ جو ان کے بڑے بھائی ارشد لوہار کے ساتھ لندن میں مقیم تھیں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ کی تدفین گزشتہ روز بڑے بھائی اور خاندان کے دیگر افراد کی موجودگی میں لندن کے ایک مقامی قبرستان میں کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ عارف لوہار کی اہلیہ کا انتقال رواں برس رمضان المبارک میں ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :