خورشید شاہ کو دو سال سے اسپتال میں رکھنے کا معاملہ ،عدالت نے تحریری آرڈر جاری کردیا

جمعرات 1 جولائی 2021 23:18

خورشید شاہ کو دو سال سے اسپتال میں رکھنے کا معاملہ ،عدالت نے تحریری ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2021ء) خورشید شاہ کو دو سال سے اسپتال میں رکھنے کا معاملہ ،عدالت عالیہ نے تحریری آرڈر جاری کردیا ،تحریری فیصلے میں سابق آئی جی جیل خانہ جات طلب تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نے عدالت عالیہ میں پی ٹی آئی رہنما سید طاہر حسین شاہ کی جانب سے دائراس آئینی درخواست میں جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ جو کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں ملزم ہیں انہیں بلاجواز دو سال سے بیمار دکھاکر این آئی سی وی ڈی اسپتال میں رکھا گیاہے کی جاری سماعت کے حوالیسے تحریری آرڈر جاری کردیاہے جس میں کہا گیاہے کہ نیب حکام۔

(جاری ہے)

،این آئی سی و ی ڈی حکام اور ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل اس حوالیسے جواب دینے سے قاصر ہیں عدالت نے اس معاملے پر آئی جی جیل خانہ جات سندھ نصرت منگھن کو 8 جولائی کو طلب کرلیا ہے عدالت عالیہ نے تحریری آرڈر میں یہ بھی ریمارکس جاری کیے ہیں کہ خورشید شاہ اگر علیل ہیں تو پھر وہ کس طرح ایک صوبے سے دوسرے صوبے تک کا سفر کررہیہیں اور اگر آئندہ سماعت پر تسلی بخش جواب نہ دینے پر ڈی جی نیب ،چیف سیکریٹری سندھ کو ذاتی طور پرطلب کرکے توہین عدالت کی کاروائی چلائی جاسکتی ہے عدالت نے اس حوالے سے آئینی درخواست کی سماعت 8 جولائی مقرر کررکھی ہی