آرمی چیف کی سب سے زیادہ خوش آمد شہباز شریف نے کی، بوتل لے کر سامنے کھڑے ہو گئے
ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے رانا ثناء اللہ، سعد رفیق اور مریم اورنگزیب نے آرمی چیف کو گھیر لیا تاکہ کوئی اور رہنما ان کے پاس نہ جائے، ن لیگ نے قمر باجوہ کو ایسے گھیرے رکھا جیسے کئی دیر بعد کوئی گمشدہ چیز ملی ہو۔اینکر عمران خان
مقدس فاروق اعوان جمعہ 2 جولائی 2021 12:39
(جاری ہے)
ووٹ کا عزت دو کا نعرہ لگانے والے رانا ثناء اللہ ، خواجہ سعد رفیق اور مریم اورنگزیب نے آرمی چیف کو گھیرے رکھا تاکہ کسی اور سیاسی جماعت کا رہنما یا سینیٹر آرمی چیف کے پاس نہ جا سکے۔
آرمی چیف کو دیکھ کر ن لیگ کے منہ میں پانی آ گیا۔ ن لیگ نے قمر باجوہ کو ایسے گھیرے رکھا جیسے کئی دیر بعد کوئی گمشدہ چیز ملی ہو۔اینکر عمران خان نے مزید کہا ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سب سے زیادہ خوش آمد شہباز شریف نے کی ، انہوں نے آرمی چیف کی تعریفوں کے پل باندھے۔انہوں نے آرمی چیف کے وژن کی کئی منٹوں تک تعریف کی اور کہا کہ آپ پالیسیز بہترین ہیں،جس آرمی چیف کی نواز شریف اور مریم نواز برائیاں کرتے ہیں انہی کی شہباز شریف تعریفیں کرتے رہے،سب سے دلچسپ بات یہ کہ شہباز شریف نے ضیاء الحق کی بھی برائیاں کی کیونکہ آرمی چیف کی پالیسیاں ان سے مختلف ہیں۔شہباز شریف نے پوری کوشش کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ وقت آرمی چیف کے ساتھ گزاریں،وہ بوتل اٹھا کر آرمی چیف کے سامنے کھڑے رہے تاکہ ان کی توجہ حاصل کر سکیں۔ن لیگ نے سب سے زیادہ آرمی چیف کی تعریف کی، قومی سلامتی کے اجلاس میں ن لیگ نے نواز شریف کے بیانئے سے بالکل مختلف انداز اپنایا۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:مزید اہم خبریں
-
یرغمال تفریح گاہیں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
تحریک انصاف کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے
-
ایران کے صدرڈاکٹرابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
-
وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا،وزیراعظم
-
وزیراعظم کی وزیراعلی سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
-
ہیلری کلنٹن کیساتھ کام کرنے پر ملالہ یوسف زئی کو تنقید کا سامنا
-
190 ملین پاؤنڈز کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 29 اپریل تک ملتوی
-
پاکستان الیکٹرک گاڑیوں ں تیاری میں اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کوفروغ دے رہا ہے، رپورٹ
-
پاکستان اور ایران کا آزاد تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے، دوطرفہ تجارت پانچ سال میں 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ، ایران کے صدر ڈاکٹر سیّد ابراہیم رئیسی کے دورے کے اختتام پر مشترکہ بیان جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.