ماشا یونائیٹڈ آزادی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ ن آئندہ ماہ کھیلا جائے گا، سیدناصر اسماعیل

جمعہ 2 جولائی 2021 14:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2021ء) ماشا یونائٹڈ فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ ناصر اسماعیل نے کہا ہے کہ ماشا یونائیٹڈ آزادی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ آئندہ ماہ اگست میں کھیلا جائیگاجس کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئی ہیں،گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں میزبان ماشا یونائیٹڈ،پاکستان آرمی، پاکستان ائیرفورس، کے آر ایل نراولپنڈی اورپاکستان واپڈاکے علاوہ دیگر ٹیمیں حصہ لیں گی، نیہ ٹورنامنٹ فیفا رولز کے مطابق لیگ سسٹم پر کھیلا جائے گا۔