روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے فون پر سائبر حملہ

جمعہ 2 جولائی 2021 21:37

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2021ء) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کے عوام کے ساتھ براہ راست گفتگو کے دوران ہیکرز نے ان کے فون پر سائبر حملہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاستی ٹی وی پر نشر ہونے والی براہ راست گفتگو کے دوران ہیکرز نے سائبر حملوں کے زریعے گفتگو میں بار بار خلل پیدا کیا۔رپورٹ کے مطابق روسی ٹیلی کام کمپنی رو ٹیلی کام نے حملوں کی تصدیق کی ہے۔ٹی وی اینکر نے کال کے دوران صدر کو سائبر حملوں سے ا?گاہ کیا، جس پر انھوں نے حیرت کا اظہار کیا۔