جمعیت علمائے اسلام تحصیل پشین کے تمام یونٹوں کا نمائندہ اجلاس کل طلب

جمعہ 2 جولائی 2021 22:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2021ء) جمعیت علمائے اسلام تحصیل پشین کے تمام یونٹوں کا نمائندہ اجلاس 4 جولائی بروز اتوار ظہر 4بجے مولوی عین الدین کے مدرسہ پر منعقد ہوگا تمام یونٹوں کے امرا اور نظما کو اطلاع دی جاتی ہے کہ اس اجلاس میں اپنا شرکت یقینی بنایا جائے اور یہ اجلاس bبسلسلہ 8تاریخ ایک عظیم الشان تربیتی کنونشن کی ہے جس کا مہمان خصوصی ایم این اے و امیر بلوچستان مولانا عبدالواسع صاحب صوبائی جنرل سیکریٹری مولانا آغا محمود شاہ امیر ضلع پشین مولانا عزیز اللہ حنفی جنرل سیکرٹری سید الحاج مطیع اللہ آغا، صوبائی سنئیر نائب امیر ایم این اے مولانا کمال الدین صاحب ایم پی اے حاجی اصغر ترین ایم پی اے سید عزیز اللہ آغا ہوں گے کل فوجی گاڑی پر بم دھماکہ کا مزمت کرتے ہیں بلوچستان میں امن خراب کرنے کی ایک ناکام سازش ہے تمام اداروں کو الرٹ رہنا چاہیے تاکہ سازشی عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرے 8تاریخ بروز جمعرات 4بجے ظہر مولانا کمال الدین صاحب کے مدرسہ میں ایک عظیم الشان تربیتی کنونشن منعقد کیا جس میں تمام عوام کو شرکت کرنے کے اپیل کی جاتی ہے۔