اوستہ محمد ،پولیس نے بدرالدین کھوسہ کے قتل میں مطلوب ملزم کو پکڑ لیا

جمعہ 2 جولائی 2021 23:24

اوستہ محمد (آن لائن) اوستہ محمد سٹی تھانہ کے ایس ایچ او یاسین جمالی اور سی آئی اے انچارج کی مشترکہ کاروائی گزشتہ روز ہونے والے روپ چند کے دکان کی دکیتی اور بدرالدین کھوسہ کے قتل میں مطلوب ملزم کو پکر لیا، اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی ڈکیتی کے واقع کے بعد پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے سٹی پولیس اور سی آئی پولیس نے اللہ آباد کے قریب لعل ڈنہ لیغاری کو ٹی ٹی پسٹل سمیت پکڑ لیا اور پولیس نے دعویٰ کیا کہ روپ چند کے ڈکیتی میں ملوث تھا اور ان سے رقم بھی برآمد کیا گیا اور مزید جانچ پڑتال میں پتہ چلا کے کچھ ہفتے قبل شہداد کوٹ سندھ سے بدالدین کھوسہ کو ٹیکسی کار پر لاکر اوستہ محمد کے قریب اسے قتل کرنے کے بعد فرار ہو گئے مزکورہ گرفتار شدہ ملزم اس قتل میں بھی معبینہ طور پر ملوث ہے،اس سے قبل ایک ملزم تاج محمد کو پہلے سے گرفتار کیا ہوا ہے، اور اس کا دوسرا اہم ملزم بھی پکڑ لیا ہے جس پر بدر الدین کھوسہ کے ورثا ء ذوالفقار علی کھوسہ اور محمد ایوب کھوسہ نے ایس ایچ او سٹی اور سی آئی اے انچارج منظور احمد جمالی کو اجرک پہنائے اور ان کی محنت کو داد دی کے شہید کے قاتل کو گرفتار کر لیا ہے اور امید ظاہر کی کہ باقیوں کو بھی گرفتار کریں گی