آصف زرداری کمر کی شدید تکلیف میں مبتلا ہیں، ڈاکٹرعاصم حسین

جمعہ 2 جولائی 2021 23:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2021ء) پیپلز پارٹی کے دور حکومت کے مشیر ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کمر کی شدید تکلیف کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیلیفونک گفتگو میں ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ آصف زرداری کا نجی اسپتال میں ڈاکٹرز نے طبی معائنہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری کو کمر میں شدید تکلیف کی شکایت ہے، سابق صدر آرتھو پیڈک سرجن کے زیرعلاج ہیں۔ڈاکٹر عاصم حسین نے یہ بھی کہا کہ نجی اسپتال میں آصف زرداری کے ضروری طبی ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔