ملک عبیداللہ کاسی کے اغواء کیخلاف (کل)تمام ضلعی ہیڈکواٹرز میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کئے جائینگے،عوامی نیشنل پارٹی

ہفتہ 3 جولائی 2021 00:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2021ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان کے مطابق اے این پی رکن مرکزی کمیٹی ملک عبیداللہ کاسی کے اغوا کیبرخلاف اتوار 4جولائی کو تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کئے جائینگے ملک عبید اللہ کاسی کواغوا ہوئے ایک ہفتہ پورا ہواہے اب تک انکا کوئی سراغ نہ ملنا قابل تشویش ہے اس سلسلے میں عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کئے جائینگے کارکن بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں دریں اثنا عوامی نیشنل پارٹی کے رکن مرکزی کمیٹی ملک عبیداللہ کاسی کے اغوا کے خلاف کچلاک کتیر میں احتجاج کیمپ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں قبائلی عمائدین سول سوسائٹی مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں کی تعدادِ میں افرادنے ملک یونس کاسی عوامی نیشنل پارٹی علاقائی قبائلی جرگہ سے ہمدردی ویکجہتی کااظہار کیا اس موقع پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے مرکزی صدرلالا لطیف آفریدی ایڈوکیٹ نے ملک یونس کاسی سے ٹیلیفون پر جبکہ احتجاجی کیمپ میں موجود شرکا سے ملک عنایت کاسی ایڈوکیٹ انجنئیر عزیز بازئی حاجی ایوب مریانی سعداللہ توخئی ملاعبید اللہ بڑیچ محمد عباس درانی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت وریاست اپنے رعایاں کی جان ومال کی تحفظ کے ذمہ دار ہے عرصہ دراز سے ملک بھرباالخصوص بلوچستان میں انسانی بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں سرزدہورہی ہیں ٹارگٹ کلنگ اغوا برائے تاوان قبضہ مافیا سرگرم ہے جوانتہائی قابل تشویش عمل ہے مقررین نے ملک عبید اللہ کاسی کے اغوا کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ملک عبید اللہ کاسی جیسے ذمہ دار سیاسی کارکن کیساتھ اس طرح کا ناروا انسانیت سوزواقعہ میں ہم سب دکھ درد کی اس گھڑی ملک عبید اللہ کے اہل خانہ عوامی نیشنل پارٹی قبائلی جرگہ کے ساتھ برابر کے شریک ہے اس ناروا عمل کی نہ اسلام نہ ہی پشتون بلوچ روایات اجازت دیتاہے اس موقع پر میر حیات اللہ ساتکزئی حاجی احمد شاہ پوپلزئی سمیت کثیر تعداد میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے احتجاج کیمپ آکر ہمدردی ویکجہتی کااظہار کیا