سہولت بازار جڑانوالہ میں آٹا کی کم سپلائی ہونے کے باعث عوام کو پریشانی کا سامنا

ہفتہ 3 جولائی 2021 15:35

فیصل آباد/مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2021ء) سہولت بازار جڑانوالہ میں آٹا کی کم سپلائی ہونے کے باعث عوام کو پریشانی کا سامنا ہے سہولت بازار میں چار فلور ملز کا جو کوٹہ مقرر کیا گیا ہے وہ انتہائی کم ہے رمضان المبارک میں روزانہ 3000, ہزار 10کے جی کے تھیلے یہاں پر عوام کو ریلیف پیکج کے تحت مہیا کیے جاتے تھے لیکن لیکن اب صورتحال یکسر مختلف ہے اب یہ صرف160تھیلے جو کہ انتہائی کم ہیں اور یہ آٹا کے تھیلے ایک گھنٹے میں ہی ختم ہو جائے ہیں اور اکثریت عوام کی اس ریلیف سے محروم رہ جاتے ہیں حکومت پنجاب کو چاہیئے کہ جس طرح پچھلے سال اس پیکج کو کامیابی سے چلایا ہے اسی پروگرام کو ازسر نو بحال کرتے ہوئے تمام فلور ملز کا کوٹہ فوری طور بڑھایا جائے اگر کوئی شکایات ہیں تو اس کا بھی ازالہ ہونا چاہیے لیکن موجودہ صورتحال میں عوام اس ریلیف سے بالکل محروم ہیں اس کا بہترین حل یہی ہے کہ فلور ملز کو گندم کا کوٹہ زیادہ فراہم کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ عام آدمی اس سے مستفید ہو سکے کیونکہ اوپن مارکیٹ میں 10کے جی کا تھیلا ،530روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ سہولت بازار میں اس کی قیمت 430روپے ہیڈی سی او فیصل آباد اے سی جڑانوالا محمد زبیر اس مسلے کی سنگینی کا ادراک کرتے ہوئے اس کوٹے کے سسٹم کو مزید بہتر کریں تاکہ غریب عوام اس ریلیف پیکج سے مستفید ہو سکیں۔