ایس ایس سی پی نے این سی سی پی ایل ریگولیشن میں ترامیم کی منظوری دے دی

ہفتہ 3 جولائی 2021 18:25

ایس ایس سی پی نے این سی سی پی ایل ریگولیشن میں ترامیم کی منظوری دے دی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2021ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے سرمایہ کاروں کے لیے مارجن فنانسنگ کی پراڈکٹ کو مزید مؤثر اور مربوط بنانے کے لیے نیشنل کلیئرنگ کمپنی پاکستان لمیٹڈ (این سی سی پی ایل) کیریگولیشنز 2015 میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے۔ این سی سی پی ایل ریگولیشنز میں متعارف کروائی گئی ترامیم کے تحت فری فلوٹ پرمبنی بروکر اینڈ کلائنٹ لیول پوزیشن کی حد اور نیٹ کیپٹل بیلنس پر مبنی ایکسپوژر کی حد میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

مارجن فنانسنگ کی سہولت سرمایہ کاروں کو ان کی خالص خریداری (نیٹ پرچیز) کے مقابلے میں ڈیلورایبل فیوچر کنٹریکٹ (ڈی ایف سی) کی مدت پوری ہونے پر دستیاب ہوگی جس سے سرمایہ کار مستقبل کے لیے رقوم کی ادائیگی آسانی سے کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ سرمایہ کاروں کو معاہدہ کے اختتام پر نیٹ خریداری کے عوض میں T + 1 پر ماجن فنانسنگ کی سہولت دستیاب ہوگی۔

چونکہ ماجن فنانس کے فنانسرز اپنے معاہدہ کی مدت کے اختتام پر مناسب رسک مینجمنٹ کو یقینی بنانے کے ذمہ دار ہیں، لہذا انہیں معاہدے کی شرائط و ضوابط کے مطابق نقد یا فنانسر کی قابل قبول سکیورٹیز کی صورت میں، ان کو ان کی صوابدید کے مطابق ایم ٹی ایم نقصانات جمع کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے جبکہ موجودہ قواعد کے مطابق سیکورٹی کی قیمت 5 فیصد کم ہونے پر ایم ٹی ایم کے نقصانات کو لازمی طور پر نقد صورت میں وصول کیا جاتا ہے۔

مزید یہ کہ ، ایسے بروکرز جو متعین کردہ معیار پر پورا اترتے ہیں ، انہیں این سی سی پی ایل کے حق میں 75 فیصد ایم ایف فنانس سکیورٹیز رکھنے کی اجازت دی گئی ہے تاکہ وہ ریڈی مارکیٹ میں مارجن کی شرائط پر پورا اتر سکیں۔ اس کے علاوہ ، ایم ایف فنانسرز کو ایم ٹی ایم نقصانات کو ایڈجسٹ کرنے اور ان کے سرمایہ کاروں سے موصولہ ادائیگی کے بعد نظرثانی شدہ ایم ایف ٹرانزیکشن ویلیو کے ساتھ ایم ایف ٹرانزیکشن اور رول اوور جاری کرنے کی اجازت ہوگی۔ مذکورہ بالا اصلاحات کو کسی بھی اضافی رسک اور مناسب رسک کو کم کرنے والی خصوصیات کے اطلاق کے لئے مناسب غور و خوض کے بعد منظور کر لیا گیا ہے، اور سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی بنیاد پر اس کو حتمی شکل دی گئی تھی۔