میانمار میں فوجی جنرل کے پتلے نذر آتش

ہفتہ 3 جولائی 2021 23:19

ینگون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2021ء) میانمار میں جمہوریت نواز مظاہرین نے فوجی جنتا کے سربراہ کی سالگرہ کے دن ان کے پتلے نذر آتش کیے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق ہفتے کے روز ینگون میں فوجی جنرل من آنگ ہیلنگ کی پتلوں کو علامتی طور پر دفن بھی کیا گیا۔ اس جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں فوج کی طرف سے سویلین حکومت کے خلاف بغاوت کے بعد سے ہی فوج کے خلاف ایک عوامی غصہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ فروری کے آغاز میں فوج نے نوبل امن نعام یافتہ آنگ سانگ سوچی کی حکومت کا تختہ الٹ کر انہیں اور دیگر سیاسی رہنماؤں گرفتار کر لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :