راولپنڈی، ذوالفقا بھٹو نے اپنی جماعت کی بنیاد کشمیر کے معاملے پر رکھی، بے نظیر بھٹو شہید کی کشمیر کے لیے گراں قدر خدمات ہیں، حمزہ مجید بزمی

مظلومین کو انکا حق آزادی دلوانے کے لیے کوئی کسر نہ اٹھا چھوڑیں گے،مہاجرین کی تمام سیٹیں جیتیں گے وزیر داخلہ کی کشمیر الیکشن میں مداخلت کر رہے ہیں جس سے نوٹس لینا چاہیے، حلقہ 43 ویلی 4 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار حمزہ مجید بزمی کا باقاعدہ شمولیت پریس کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 3 جولائی 2021 23:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2021ء) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے مہاجرین کے حلقہ 43 ویلی 4 سے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار حمزہ مجید بزمی نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو نے اپنی جماعت کی بنیاد کشمیر کے معاملے پر رکھی، اس کے بعد محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی کشمیر کے لیے گراں قدر خدمات ہیں، یہاں ہم مہاجرین اپنے کشمیر ی بہن و بھائیوں کی نمائندے ہیں جن کی آواز دنیا کے کونے کونے تک پہنچائیں گے، مظلومین کو انکا حق آزادی دلوانے کے لیے کوئی کسر نہ اٹھا چھوڑیں گے انشا ء اللہ مہاجرین کی تمام سیٹیں جیتیں گے وزیر داخلہ کی کشمیر الیکشن میں مداخلت کر رہے ہیں جس سے نوٹس لینا چاہیے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے باقاعدہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس۔

(جاری ہے)

موقع پر خواتین ونگ کی ضلعی صدر سمیرا گل، افتخار چوہدری، راجہ کامران، چوہدری الحمید بابر، راجہ الطاف راجہ قادر دیگر بھی موجود تھے،انھوں نے کہا کہ کشمیری بہن و بھائی سمجھدار ہیں وہ سوچ سمجھ کے ووٹ ڈالیں گی25جولائی کو تیر کے نشان پر مہر لگا کر پیپلز پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیان کریں گے۔انہوںنے کہا کہ وزیر داخلہ کی کشمیر الیکشن میں مداخلت کر رہے ہیں اس کیلئے درخواستی جمع کروائی گئی ہیں الیکشن کمیشن کو فوری نوٹس لیانا چایئے ۔

جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی چوہدری افتخار احمد اور دیگر نے کہا کہ نوجوان قیادت وقت کی ضرورت ہے بلاول بھٹو کے ویثرن کے مطابق حلقہ 43 ویلی 4 سے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار حمزہ مجید بزمی ہوں گے تمام پارٹی ورکر مل کر ان کی کمپین چلائیں جیت پیپلز پارٹی ہو گی ۔