کوئٹہ ، حکومت بلوچستان کی ناقص اور ناکام پالیسوں کی وجہ سے اپوزیشن جماعتیں اور ان کے اراکین اسمبلی پولیس تھانوں میں بند احتجاج پر بیٹے ہیں،بلال خان مندوخیل

ہفتہ 3 جولائی 2021 23:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی نائب صدر شیخ بلال خان مندوخیل نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی ناقص اور ناکام پالیسوں کی وجہ سے اپوزیشن جماعتیں اور ان کے اراکین اسمبلی پولیس تھانوں میں بند احتجاج پر بیٹے ہیں لیکن جام کمال نے اپنے نام کی طرح صوبے کو جام رکھا ہوا ہے اور اپنی انا اور ضد کی وجہ سے سیاسی صورتحال کو مزید کشیدگی کی طرف لے جارہے ہیں جو کہ ہمارے صوبے کی روایات کے برخلاف ہے حکومت بلوچستان فوری طور اپوزیشن رہنماوں پر قائم مقدمہ ختم کرکے گفت و شنید سے مسئلہ حل کریں۔

انہوں نے کہا کہ سلیکٹیڈ بلوچستان حکومت کی طرح سلیکٹیڈعمران خان ٹولہ ملکی نظام چلانے میں نہیں صرف زبان چلانے میں کامیاب ہے۔

(جاری ہے)

وزرااورترجمان کبھی غیرمستحکم معیشت کومستحکم قراردیتے اورکبھی ٹرین حادثہ پرجھوٹ بول رہے ہیں انہیں عوام کی جان ومال سے کوئی دلچسپی نہیں عمران خان کے دائے بائے طرف چور ڈاکوں بیٹے ہیں اور وہ جے آئی ٹی پر جے آئی ٹی بناتے جارہے ہیں بجائے اتنے جے آئی ٹیز بنانے کہ سلیکٹیڈ وزیراعظم عمران خان عوام کا قیمتی وقت اور پیسے ضیاع کررہے ہیں جو کہ قابل افسوس ہے پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے حقوق پر کبھی بھی سودابازی نہیں کریگی بلکہ ان کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔