پی ڈی ایم کا (آج)سوات میں جلسہ ہو گا

ہفتہ 3 جولائی 2021 22:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2021ء) پی ڈی ایم کا (آج)اتوار کو سوات میں جلسہ ہو گا ۔ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کے مطابق شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کا وفد پی ڈی ایم جلسے میں شریک ہوگا۔

(جاری ہے)

وفد میں شاہد خاقان عباسی، امیر مقام اور مریم اورنگزیب شامل ہیں۔شہباز شریف بالا کوٹ سے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔ریلی کا آغاز بالا کوٹ، مالم جبہ سے دوپہر 2 بجے ہو گا ۔ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی جلسہ گاہ کے مقام گراسی گرئوانڈ پہنچے گی۔