کشمیر جنت نظیر ہے اور جنت کسی کافر کو نہیں مل سکتی۔، مشعال ملک

اتوار 4 جولائی 2021 17:25

ْ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2021ء) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر جنت نظیر ہے اور جنت کسی کافر کو نہیں مل سکتی۔ اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جب اللہ تعالی نے دنیا میں جنت بنائی تو یہ تحفہ صرف کشمیری قوم کو عطا کیا،ہر کشمیری اس خوبصورت جنت کا سپاہی ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ بھارت سرکار نے ہر ممکن کوشش کی اس جنت کو دوزخ میں تبدیل کرے،کشمیر میں ہر بار بھارت کو شکست ملی،اللہ کا قانون ہے جنت کھبی دوزخ میں تبدیل نہیں ہوسکتی۔

(جاری ہے)

مشعال ملک نے کہا کہ جنت کشمیر کا سردار کوئی فرعون نہیں ہوسکتا ہے،مودی تم کیا جانو ،بہادری اور دلہری کیا ہوتی ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ مودی تمہیں لاکھوں کی فوج کا غرور ہے نا جو نہتی قوم پر قبضہ کرسکتی ہے،ہمارے پاس اللہ ہے جو سب سے بڑا ہے اور ہمارے پاس شہیدوں کی فوج ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ ہمارے پاس یاسین ملک، سید علی گیلانی اور آسیہ اندرابی ہیں،ہمارے نوجوان، بچے، بزرگ اور خواتین سمیت ہر کوئی کشمیر کا محافظ ہے، مشعال ملک نیمودی تم بے بس ہو ہر حربہ استعمال کرنے کے باوجود کشمیریوں کو دبا نہ سکے،مودی تم کشمیریوں کو ہرا نہ سکے مٹا نہ سکے۔