ر*پاک فضائیہ کے ہیرو ایم ایم عالم کا86 واں یوم پیدائش 6جولائی منایا جائیگا

اتوار 4 جولائی 2021 18:10

9 عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2021ء) پاک فضائیہ کے ہیرو ایم ایم عالم کا86 واں یوم پیدائش 6۔

(جاری ہے)

جولائی منایا جائیگاوہ 6جولائی1935 کو کلکتہ میں پیداہوئے ایم ایم عالم نی1965کی پاک بھارت جنگ میںسرگودھا کے محاز پر ایک ڈاک فائٹ کے دوران پانچ انڈین ہنٹر جنگی طیارے ایک منٹ کے اندر مار گرائے جن میں چار تیس سیکنڈکے اندر مار گرائے تھے یہ ایک عالمی ریکارڈ تھا اس جنگ کے دوران ایم ایم عالم نے مجموعی طورپر دشمن کے نو طیارے مار گرائے اور دوطیاروں کو نقصان پہنچایا اس کارنامے پر انہیں دو مرتبہ ستارہ جرات کا اعزاز عطاکیا گیا وہ18 مارچ2013 کوطویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھی