yبھارتی سرکار نے کشمیر پر قبضہ کی ہر ممکن کوشش کی : مشعال ملک

&جنت کشمیر کا سردار کوئی فرعون نہیں ہوسکتا ہے،مودی تم کیا جانو ،بہادری اور دلیری کیا ہوتی ہے

اتوار 4 جولائی 2021 18:55

7لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2021ء) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی سرکار نے کشمیر پر قبضہ کی ہر ممکن کوشش کی لیکن اسے علم ہونا چاہیے کہ کشمیر جنت نظیر ہے اور جنت کسی کافر کو نہیں مل سکتی۔ اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جب اللہ تعالی نے دنیا میں جنت بنائی تو یہ تحفہ صرف کشمیری قوم کو عطا کیا،ہر کشمیری اس خوبصورت جنت کا سپاہی ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ بھارت سرکار نے ہر ممکن کوشش کی اس جنت کو دوزخ میں تبدیل کرے،کشمیر میں ہر بار بھارت کو شکست ملی،اللہ کا قانون ہے جنت کبھی دوزخ میں تبدیل نہیں ہوسکتی۔مشعال ملک نے کہا کہ جنت کشمیر کا سردار کوئی فرعون نہیں ہوسکتا ہے،مودی تم کیا جانو ،بہادری اور دلیری کیا ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

مشعال ملک نے کہا کہ مودی تمہیں لاکھوں کی فوج کا غرور ہے نا جو نہتی قوم پر قبضہ کرسکتی ہے،ہمارے پاس اللہ ہے جو سب سے بڑا ہے اور ہمارے پاس شہیدوں کی فوج ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ ہمارے پاس یاسین ملک، سید علی گیلانی اور آسیہ اندرابی ہیں،ہمارے نوجوان، بچے، بزرگ اور خواتین سمیت ہر کوئی کشمیر کا محافظ ہے، مشعال ملک نیمودی تم بے بس ہو ہر حربہ استعمال کرنے کے باوجود کشمیریوں کو دبا نہ سکے،مودی تم کشمیریوں کو ہرا نہ سکے مٹا نہ سکی