جماعت اسلامی ٹنڈوالہیار کی جانب سے مہنگائی بے روزگاری اور کرپشن کے خلاف لیاقت گیٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

اتوار 4 جولائی 2021 19:55

ٹنڈ والہیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2021ء) جماعت اسلامی کے سر براہ سراج الحق کی ہدایت پر جماعت اسلامی ٹنڈوالہیار کی جانب سے مہنگائی بے روزگاری اور کرپشن کے خلاف لیاقت گیٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور حکومت کے خلاف وسخت نعرے بازی بھی کی گئی مظاہر ے کی قیادت جنرل سیکٹر یری انجیر طاہر مجیدی کر رہے تھے جبکہ ٹنڈوالہیار کے ضلعی امیر دیدار حسین بہرانی، محمد یونس قائم خانی، راو جاوید ، آصف یاسین قائم خانی، حاجی شفیق مغل ،عبدالوحید قائم خانی ،عاشق حسین خانزادہ، عدنان مغل بھی احتجاجی مظاہر ے میںشامل تھے اس موقعے پر طاہر مجیدی نے احتجاجی مظاہر ے سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ موجود حکومت کے دور میں تاپڑ توڑ مہنگائی ہوئی ہے مہنگائی کے اس دور میں مزدور طبقہ دو وقت کی روٹی کے بہت پرشان ہے چینی اور آٹے کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے بجائے عوام پر مہنگائی کا پہاڑ توڑ دیا گیا ہے انہوں نے وفاق اور سندھ حکومت سے اور سندھ ہائی کورٹ چیف چسٹس سے مطالبہ کیا ہے مہنگائی کے جن پر قابو پایا جائے عوام کو ا س مہنگائی سے نجات دلائی جائے انھوں نے کہا کہ موجود حکومت نے عوام سے وعدے کیے وفا کر نے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی جماعت اسلامی انسانیت کو بچانے کے لیے سڑکوں پر نکلی ہے اگر حکومت نے مہنگائی کے جن کو کنٹرول نہ کیا اور بے روز گاری کے ایٹم بم کو روکا نہیں تو عوام انکے اقتدار کو صفہ ہستی سے مٹا دے گی آئے روز پیٹرول اور بجلی کے نر خوں میں اصافہ کر کے غر یب عوام کو زندہ ہی قبر ستان پہچایا جا رہاہے مخلوق خدا مہنگائی اور بے روز گاری کے سبب بچوں کو سڑکوں پر فر وخت کر رہی ہے اور خودکشیاں عام ہوچکی ہیں جماعت اسلامی اپنے رہبر سراج الحق کی قیادت میں اگر لانگ مارچ کر نا پرا تو کر ینگے لیکن عوامی مسائل سے بھاگنے والے نہیں کر پٹ نظام نے انسانیت کو رولا دیا ہے حکومت کر پشن کاخاتمہ نہ کر سکی نہ ہی اداروں کو درست سمت دے سکی بے روزگاری نے نوجوانوں کو معاشی برائیوں میں مبتلا کر دیا ہے جرائم و کرائم کی وارداتیں بڑھتی جا رہی ہیں ریاست مد ینہ کا تصور دینے والی حکومت مخلوق خدا سے دو وقت کی روٹی بھی چھین رہی ہے