۳ مسلم کانفرنس کشمیریوں کی وارث جماعت ہے، 25 جولائی کو عام انتخابات تاریخی کامیابی حاصل کرے گی، اظہر عباسی

:مسلم کانفرنس کے بغیر کوئی سیاسی جماعت اس پوزیشن میں نہیں ہوگی جو اکیلے آزاد کشمیر حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہو،بیان

اتوار 4 جولائی 2021 21:00

دھیرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2021ء) مسلم کانفرنس یوتھ ونگ سیسر بگلوٹے کے رہنما اظہر عباسی نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس کشمیریوں کی وارث جماعت ہے مسلم کانفرنس کے قائد سردار عتیق احمد خان ،سردار سکندر حیات خان اور صدر محمد شفیق جرال کی قیادت میں 25 جولائی کو آزاد کشمیر کے عام انتخابات تاریخی کامیابی حاصل کرے گی۔مسلم کانفرنس کے بغیر کوئی سیاسی جماعت اس پوزیشن میں نہیں ہوگی جو اکیلے آزاد کشمیر حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہو۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار دھیرکوٹ میں مسلم کانفرنس یوتھ ونگ سیسر بگلوٹے کے نوجوان رہنما اظہر عباسی نے اپنے بیان میں کیا۔سردار اظہر عباسی کا کہنا تھا کہ مسلم کانفرنس ریاست کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جو مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔مسلم کانفرنس ہی کشمیریوں کا مقدمہ عالمی فورم پر لڑسکتی ہے باقی ساری جماعت غیر ریاستی جماعتیں ہیں جو اپنے مفادات کیلئے کشمیریوں سے ووٹ لینے کیلئے سبز باغ دکھا رہی ہیں۔آزاد کشمیر میں مسافر سیاسی جماعتیں لوٹا ازم کو فروغ دینے میں مصروف ہیں۔