سائبر حملوں میں روس ملوث ہوا تو جواب دیا جائیگا، صدر بائیڈن

اتوار 4 جولائی 2021 21:00

سائبر حملوں میں روس ملوث ہوا تو جواب دیا جائیگا، صدر بائیڈن
ؔ واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2021ء) امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہیکہ سائبر حملوں میں روس ملوث ہوا تو جواب دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے امریکی انٹیلی جنس اداروں کو تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔صدر بائیڈن کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ا?ج بتائیں گے کہ روس اور پیوٹن ذمہ دار ہیں یا نہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ تازہ سائبر حملے میں ایک ہزار سے زائد امریکی کمپنیاں متاثر ہوئی ہیں۔