امریکی کمپنیوں پر سائبر حملوں میں روس ملوث ہوا تو جواب دیا جائیگا، بائیڈن

تحقیقاتی ایجنسیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ ذمہ داروں کی نشاندہی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں،امریکی صدر

پیر 5 جولائی 2021 13:10

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2021ء) امریکی صدر بائیڈن نے کہاہے کہ سائبر حملوں میں روس ملوث ہوا تو جواب دیا جائیگا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بائیڈن نے امریکی انٹیلی جنس اداروں کو تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

بائیڈن کا کہنا تھا کہ آج بتائیں گے روس اور پیوٹن ذمہ دار ہیں یا نہیں ، تحقیقاتی ایجنسیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ ذمہ داروں کی نشاندہی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔

خیال رہے کہ امریکا میں ہونے والے تازہ سائبر حملوں میں ایک ہزار سے زائد امریکی کمپنیاں متاثر ہوئی ہیں ۔امریکی صدرکا کہنا تھا کہ انہیں ابھی تصدیق نہیں کی گئی کہ ان حملوں میں روس کا ہاتھ ہے تاہم ابتدائی طور پر خیال ہیکہ اس میں روسی حکومت ملوث نہیں ہے تاہم اگر ایسا ہوا تو میں روسی صدر سیکہوں گا کہ اس کا ہم جواب دیں گے۔