طلال چوہدری نے شیخ رشید کی ووٹ مانگتے آڈیو جاری کردی

فون سننے والے کا شیر کو ووٹ دینے کااعلان ……یہ شیخ رشید ہی کہتا تھا نوازشریف کی سیاست ختم ہو گئی، طلال چوہدری

پیر 5 جولائی 2021 15:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2021ء) پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما طلال چوہدری نے وزیر داخلہ شیخ رشید کی ووٹ مانگتے آڈیو جاری کر دی۔

(جاری ہے)

طلال چوہدری کے ٹوئٹر پر جاری آڈیو میں شیخ رشید 25 جولائی کو آزاد کشمیر انتخابات میں پی ٹی آئی کے لیے ووٹ مانگ رہے ہیں۔دوسری جانب شیخ رشید کا فون سننے والے نے کہا کہ وہ شیر کو ووٹ دیں گے۔آڈیو شیئر کرتے ہوئے طلال چوہدری نے لکھا کہ یہ شیخ رشید ہی کہتا تھا نوازشریف کی سیاست ختم ہو گئی۔