انتہا ء پسند اور متعصب مودی کی فوجیں آپس میں ہی الجھ پڑیں

بھارتی آرمی چیف اورائیرمارشل ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لیے اپنی ناکام کامیابیاں گنوانے پر مجبور ہوگئے

پیر 5 جولائی 2021 16:40

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2021ء) انتہا پسند اور متعصب مودی کی فوجیں آپس میں ہی الجھ پڑیں۔بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے ہاتھوں فضائیہ کی بے عزتی ۔ بپن راوت نے کہا کہ ائیر فورس ، بھارتی فوج کی سپورٹنگ فورس ہے ۔ جس پر ائیر چیف مارشل آر کے ایس بھدرایا چراغ پا ہو گئے۔چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے بیان پر ان کی کھنچائی کردی ۔

ائیر چیف مارشل نے کہا کہ بھارتی فضائیہ نے مختلف مرحلوں پر اہم کردار ادا کیا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق بپن راوت کے برسائے تیر بھارتی فضائیہ کو زمین بوس کرگئے ۔بپن راوت نے بھارتی فضائیہ کو معاون فوج قرار دے دیا ۔جس کے بعد بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے بھی بپن راوت کوکھری کھری سنا دی۔بھارتی فوج آپس میں ہی ایک دوسرے سے لڑ کر دنیا بھر میں اپنی جگ ہنسائی کروا رہا ہے۔بھارتی فوج کے دونوں سربراہان کے درمیان اقتدار اور حاکمیت کی یہ جنگ طول پکڑنے لگی ہے ۔ دونوں ہی ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لیے اپنی ناکام کامیابیاں گنوانے پر مجبور ہوگئے ۔