Live Updates

شیخ رشید نے آزاد کشمیر میں ووٹ مانگنے کی آڈیو پر ردِعمل دے دیا

آزاد کشمیر الیکشن میں ووٹ مانگنے سے متعلق میری آڈیو درست ہے،بلے کے لیے کشمیر جاکر بھی ووٹ مانگنا پڑا تو تیار ہوں۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا بیان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 5 جولائی 2021 17:30

شیخ رشید نے آزاد کشمیر میں ووٹ مانگنے کی آڈیو پر ردِعمل دے دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جولائی 2021ء) : وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن میں ووٹ مانگنے سے متعلق میری آڈیو درست ہے،بلے کے لیے کشمیر جاکر بھی ووٹ مانگنا پڑا تو تیار ہوں۔شیخ رشید نے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کی جانب سے ووٹ مانگنے کی جاری کردہ آڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ آڈیو درست ہے۔انہوں نے کہا کشمیر جا کر بھی بلے کے لیے ووٹ مانگنے کو تیار ہوں۔

اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے وزیر داخلہ شیخ رشید کی ووٹ مانگتے آڈیو جاری کی تھی مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے آڈیو جاری کی۔ اس آڈیو میں شیخ رشید 25 جولائی کو آزاد کشمیر انتخابات میں پی ٹی آئی کے لیے ووٹ مانگ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

شیخ رشید کا فون سننے والے نے کہا کہ وہ شیر کو ووٹ دیں گے۔

آڈیو شیئر کرتے ہوئے طلال چوہدری نے لکھا کہ اللہ جسے چاہے عزت دے اور جدے چاہے ذلت دے، یہ شیخ رشید ہی کہتا تھا نوازشریف کی سیاست ختم ہو گئی۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے لیے انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے۔ اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) عبدالرشید سلہریا نے کہا کہ آزاد کشمیر کے 33 جبکہ مہاجرین جموں کشمیر کے 12 حلقوں میں انتخابات کاانعقاد ہوگا، حالیہ انتخابات میں گزشتہ انتخابات کی نسبت 4 انتخابی حلقوں کا اضافہ کیا گیا ہے، آزاد کشمیر میں 28 لاکھ 17 ہزار 90 ووٹرز، جب کہ مجموعی طور پر 32 لاکھ 20 ہزار 546 کشمیری ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، جن میں مرد ووٹر کی تعداد 15 لاکھ 19 ہزار 347 اورخواتین ووٹرز کی تعداد 12 لاکھ 97 ہزار 743 ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر الیکشن کے لیے انتخابی امیدواروں کا اعلان کیا تھا۔ مسلم لیگ ن نے 44 امیدواروں کو انتخابی ٹکٹ جاری کیے ہیں، ٹکٹ کے لیے 250 امیدواروں کے انٹرویو کیے گئے تھے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کی سفارشات پر پارٹی قائد محمد نواز شریف اور صدر مسلم لیگ ن محمد شہباز شریف کی منظوری سے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے۔

دوسری جانب اسی طرح 05 جون کو تحریک انصاف نے بھی آزاد کشمیر انتخابات کے لئے امیدواروں کی فہرست جاری کی تھی۔ جس کے مطابق ایل اے ون سے اظہر صادق، ایل اے 2 سے ظفر انور، ایل اے 3 سلطان محمود چوہدری امیدوارہیں ،اعلامیہ کے مطابق ایل اے 4 سے چاہدری ارشد حسین، ایل اے 5 انوار الحق ، ایل اے 6 سے علی شاہ سونی ،ایل اے 7 سے چوہدری انوار الحق ، ایل اے 8 سے ظفر اقبال ملک ، ایل اے 9 سے آصف حنیف ،ایل اے 10 سے ملک یوسف، ایل اے 11 سے چوہدری اخلاق ، ایل سے 12 سے شوکت فرید ،ایل اے 13 سے نثار انصر ، ایل اے 14 سے میجر محمد لطیف ، ایل اے 15 سے سردار تنویر الیاس خان ،ایل اے 17 سے عامر نذیر ، ایل اے 18 سے سردار عبدالقیوم ، ایل اے 19 سے سردار ارزش سدوزئی امیدوار ہیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات