گورنر سندھ عمران اسماعیل سے جی ڈی اے کے رہنما ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا کی ملاقات

پیر 5 جولائی 2021 23:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2021ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے جی ڈی اے کے رہنما ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقعہ پر رکن صوبائی اسمبلی بیرسٹر حسنین مرزا بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے گورنر سندھ کو بدین کے ترقیاتی کاموں کے حوالہ سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

گورنر سندھ نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ بہت جلد وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران بدین کے ترقیاتی امور کے حوالہ سے تجاویز پیش کرینگے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ بدین سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں عوام کی معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئیے نئی ترقیاتی اسکیموں کا آغاز جلد کیا جائے گا۔