فی الحال روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا دورہ طے نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ

پیر 5 جولائی 2021 23:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2021ء) ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ فی الحال روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا دورہ طے نہیں ۔ اپنے بیان ترجمان نے کہاکہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے دورہ پاکستان کے حوالے سے میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں،فی الحال ایسا کوئی دورہ طے نہیں کیا گیا۔ زاہد حفیظ نے کہاکہ پاکستان اور روس قریبی دوست اور شراکت دار ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایاکہ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبہ جات میں تعاون فروغ پا رہا ہے۔ زاہد حفیظ چوہدری نے کہاکہ دونوں ملک علاقائی اور عالمی امن کی کاوشوں میں ملکر کام کر رہے ہیں،دونوں ملکوں کے درمیان اعلی سطح پر رابطے موجود ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ رواں سال اپریل میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے پاکستان کا کامیاب دورہ کیا۔ ترجمان نے بتایاکہ گذشتہ برس پاکستانی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع نے روس کے دورے کئے ،سمٹ لیول پر دوروں کیلئے دونوں اطراف سے دعوت نامے بھی دیئے گئے ہیں۔