Live Updates

پارلیمانی لیڈر سینیٹر اعجازاحمدچوہدری کی صدارت میں لاہور میں اہم رہنمائوں کا اجلاس

آزاد کشمیر انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ، پولنگ ڈے کے حوالے سے پارٹی رہنمائوںکو ذمہ داریاں سونپی گئیں

پیر 5 جولائی 2021 23:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2021ء) پارلیمانی لیڈر سینیٹر اعجازاحمدچوہدری کی صدارت میںامیدوار ایل ای41 ویلی ٹو غلام محی الدین کی رہائشگاہ شاہ جمال میں لاہور کی اہم رہنمائوں کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں 25 جولائی کو آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، 25 جولائی کو پولنگ ڈے کے حوالے سے پارٹی رہنمائوںکو ذمہ داریاں سونپی گئیں، اجلاس سے اعجازاحمدچوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ساتھ وہی ہوگا جو گلگت بلتستان کے الیکشن میں ان کے ساتھ ہوا ، بلاول اور مریم صفدر کے ہاتھوں میں اقتدار کی نہیں ناکامیوں کی لکیرہے، 25 جولائی کو باشعور کشمیرعوام تحریک انصاف کو ووٹ دیںگے، ایک طرف سرٹیفائیڈ چور اور ملکی عدالتوں سے راہ فرار حاصل کرکے لندن میں بیٹھا ہے دوسری طرف عمران خان جس کا جینامرنا پاکستان میں ہے، پاکستان کو خوددار ملک بنانا چاہتے ہو تو 25 جولائی کو کرپٹ ٹولے کو مسترد کرکے پی ٹی آئی کو کامیاب بنائیں، انہوں نے کہاکہ 25 جولائی کو بلے کی جیت اور پی ٹی آئی کی فتح کا دن ہے،آزاد کشمیر کے انتخابات میں کشمیری عوام تبدیلی کے لئے گھروںسے باہر نکلیں اوراپنا ووٹ کاسٹ کریں، کرپٹ اپوزیشن کی منفی تحریک بُری طرح پٹ چکی ہے، کے پی کے کی باشعور عوام نے سوات کے جلسے میں شرکت نہ کرکے اپوزیشن کی منفی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کر دیا ہے،سوات کے ناکام جلسے نے اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے، اپوزیشن کا بنارسی ٹھگو کا ٹولہ عوام کو گمراہ نہیں کرسکتا، عوام کرپٹ اپوزیشن کی اصلیت کا جان چکے ہیں، ترقی کرتا پاکستان کرپٹ اپوزیشن کو ہضم نہیں ہو پا رہا، شہبازشریف بھڑکیں مارنے کی بجائے قوم کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب دیں، فضل الرحمان ٹولہ حکومت کو بلیک میل نہیں کرسکتا، پی ٹی آئی کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، حکومت کو گرانے کی دھمکیاں دینے والی اپوزیشن خود زمین بوس ہو چکی ہے ،انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے انشاء اللہ حکومت بھی بنائے گی، انہوں نے کہاکہ باشعور کشمیری عوام کرپٹ اپوزیشن کے جھانسے میں نہیں آئے گی، وزیراعظم عمران خان نے دنیا کے ہر فورم پر کشمیریوں کاسفیر بن کر مسئلہ کشمیرکو اجاگر کیا، ماضی کی حکومتوں نے مسئلہ کشمیر کو حل کے لئے کوئی آواز بلند نہیں کی، وزیراعظم عمران خان نے فاشسٹ نریندر مودی اور قابض بھارتی فوج کے سیاہ کرتوتوں کو دنیا کے ہر فورم پر بے نقاب کیا ، اجلاس میں علی امتیازوڑائچ، میاں اکرم عثمان ، غلام محی الدین دیوان، عبدالرشید بھٹی ،طاہر رشید چوہدری،کنور عمران سعید، روبینہ شاہین، نسیم زہراء، فیاض بھٹی، مبشر لال، یاسر گیلانی ، مہرواجدعظیم ، فاروق خان ، اکبر خان ، احمدعلی بٹ، ملک وقار ، نوازنت ، رانا عارف مشتاق، حماداعوان، عثمان حمزہ اعوان، عفیف صدیقی، ناصر سلمان ، جاوید اکرام ٹونی ،حاجی فیاض، فرید منیر، رانا شہریار، مہر نعیم اللہ، یوسف میوء، چوہدری یوسف، جاوید ضمیر، راجہ شہزاد، مظہربٹ، بلال اسلم بھٹی ، میاں ثاقف محبوب ، عامر خلیل، وقاص اسلم، ملک عامرکھوکھر، آصف بھنڈر ،رانا جاوید عمر، ملک مقصود ، حرم مرتضیٰ ، عائشہ خالد، نازیہ علی گیلانی، زریں رحمان ،عبدالکریم کلواڑسمیت ٹکٹ ہولڈرز، پارٹی عہدیدیداران ، ٹائون صدور وجنرل سیکرٹریز نے شرکت کی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات