ووٹ کو عزت دو کا بیا نیہ عوامی پذیرائی حاصل کر چکا ہے،سردارجاویداختر

پیر 5 جولائی 2021 23:38

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2021ء) مسلم لیگ ن دیرلوئر کے صدر ملک فاروق اقبال یوسف ز ئی اور جنرل سیکرٹری سردار جاوید اختر ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کا بیا نیہ عوامی پذیرائی حاصل کر چکا ہے ،سوات جلسہ حکومتی پالیسیوں کے خلاف عوامی ریفرنڈ م تھا ، کامیاب جلسے کے انعقاد پر صوبا ئی صدر انجنیر امیر مقام مبارک باد کے مستحق ہے، مسلم لیگ اگلے بلدیاتی اور عام انتخابات میں واضح قوت بن کر ابھری گی ،تیمرگرہ میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے ملک فاروق اقبال کا کہنا تھا کہ مہنگا ئی اور بے روز گاری نے عام آدمی کا جیناد وبھر کردیا ہے ،تبد یلی کے نام پر مسلط شدہ حکمران اپنے انتخابی وعدوں کی تکیمل میں بری طرح ناکا م ہو چکے ہے ،آج پوری قوم نے قائد میاں محمد نواز شریف کے بیا نیہ کو تسلیم کرلیا ہے ،وقت آگیا ہے کہ حکمرانوں کے خلاف تحریک کو فاینل راونڈ میں داخل کیا جا ئے ،لیگی قائدین نے کہا کہ سوات جلسے کی کامیابی پر صوبا ئی صدر انجنیئر امیر مقام اور اُ ن کی پوری ٹیم کو مبار ک باد پیش کی