کراچی ،صوبائی مشیر جامعات و تعلیمی بورڈز نثار کھوڑو نے میٹرک کے امتحانات میں پہلے روز متعدد امتحانی مراکز پر پرچے تاخیر سے پہنچنے کے معاملے کا نوٹس

چیئرمین میٹرک بورڈ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی

منگل 6 جولائی 2021 00:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2021ء) صوبائی مشیر جامعات و تعلیمی بورڈز نثار کھوڑو نے میٹرک کے امتحانات میں پہلے روز متعدد امتحانی مراکز پر پرچے تاخیر سے پہنچنے کے معاملے کا نوٹس لے لیااور چیئرمین میٹرک بورڈ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ،نثار کھوڑو نے کہا کہ میٹرک امتحانات کے پہلے روز ہی متعدد امتحانی مراکز پر پرچہ تاخیر سے کیوں پہنچا انتظامی غفلت کے ذمے دار چیئرمین میٹرک بورڈ ہیں امتحانی مراکز پر بروقت پرچہ پہنچانے کے انتظامات چیئرمین میٹرک بورڈ اور کنٹرولر کو کرنے چاہئے تھے۔

(جاری ہے)

نثار کھوڑو نے کہاکہ امتحانی مراکز پر بروقت پرچے کی ترسیل نہ کرواکر چیئرمین اور کنٹرولر میٹرک بورڈ نے انتظامی غفلت کا مظاہرہ کیا اس لئے اسکی وضاحت پیش کی جائے ۔ امتحانی مراکز پر پرچہ تاخیر سے پہنچنے کے معاملے کی فوری تحقیقات کرائی جارہی ہے۔امتحانی مراکز پر پرچہ تاخیر سے پہنچنے کے عمل کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ صوبائی مشیر کی برہمی کے فوری بعد بورڈ حکام نے امتحانی مراکز پر مقرر متعدد سی سی اوز( کمانڈ اینڈ کنٹرول افسران) کو معطل کردیا

متعلقہ عنوان :