پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے گونگ تقریب کا انعقاد

بینک اسلامی نے حاصل ہونے والے سنگ میل کو مقامی صرافہ بازاراور مارکیٹ کے ساتھ اس اہم تقریب کے ذریعے یادگار بنایا

منگل 6 جولائی 2021 00:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2021ء) پی ایس ایکس میں درج شریعہ کمپلائنٹ ڈیبٹ سیکیورٹیز کے لیے بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ (بینک اسلامی) کا بطو ر ’مارکیٹ میکر‘استقبال کرنے کے سلسلے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کی جانب سے گونگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پی ایس ایکس کی انتظامیہ نے بینک اسلامی کی ٹیم کا خیرمقدم کیا اور بینک اسلامی کو مارکیٹ میکر کی حیثیت سے آن بورڈ کرنے اور کاروباری دن کے آغاز کے موقع پر گونگ پر ضرب لگا کر کاروائی کی شروعات کی۔

اس موقع پر پی ایس ایکس کے ایم ڈی اور سی ای او فرخ ایچ خان، احمد چنائے، بورڈ ممبرپی ایس ایکس؛ بینک اسلامی کے صدر اور سی ای او سید عامر علی اور دونوں اداروں کی سینئر مینجمنٹ بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

بینک اسلامی کی جانب سے مارکیٹ بننے کے حوالے سے درکار تمام ضروریات کو خوش اسلوبی کے ساتھ پورا کیا گیا ہے اور پی ایس ایکس نے 15 جون 2021 کو پاکستان انرجی سکوک I اور II کے لیے اسے نامزد مارکیٹ میکر کے طور پرنوٹیفائی کیا ہے۔

اس نوٹیفکیشن اور ریگولیٹری رسمی مراحل کی تکمیل کے بعد، بینک اسلامی پاکستان میں پہلا اسلامی بینک بن گیا ہے ،جو ایس ای سی پی کے ذریعے لائسنس یافتہ کنسلٹنٹ آف ایشو (سی ٹی آئی) کی حیثیت سے منظور شدہ ہے اور جو لسٹڈ اور نجی دونوں طرح سے انویسٹمنٹ ایجنٹ اور شریعہ کمپلائنٹ ڈیبٹ سیکیورٹیزکے مشیر کے طور پر خدمات انجام دے گا۔ بینک اسلامی نے حاصل ہونے والے سنگ میل کو مقامی صرافہ بازاراور مارکیٹ کے ساتھ اس اہم تقریب کے ذریعے یادگار بنایا۔

پی ایس ایکس میں مارکیٹ میکر کی حیثیت سے بینک اسلامی کا خیرمقدم کرتے ہوئے، ایم ڈی پی ایس ایکس فرخ خان کا کہنا تھا کہ، ’’پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے ایک بڑی اور لیکویڈ ڈیبٹ کیپٹل مارکیٹ بہت ضروری ہے۔ کیپٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ پلان کے مطابق، ایس ای سی پی اور پی ایس ایکس نے حال ہی میں بینکوں کو مارکیٹ میکر بننے کی اجازت دینے والی ریگولیٹری تبدیلیاں متعارف کرائی ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ، ’’پی ایس ایکس میں شریعہ کمپلائنٹ ڈیبٹ سیکیورٹیز کے لیے مارکیٹ میکر کے طور پر، پاکستان میں اعلیٰ درجے کے اسلامی بینکوں میں سے ایک، بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ کا اضافہ بینکوں اور کیپٹل مارکیٹ کے مابین جاری باہمی تعاون کے حوالے سے ایک اہم قدم ہے جس سے پاکستان کی ڈیبٹ کیپٹل مارکیٹ میں لیکویڈیٹی اوروسعت لائی جاسکے گی