پی ڈی ایم کا کراچی جلسہ سیاسی یتیموں کی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دے گا ، محمد اسلم غوری

منگل 6 جولائی 2021 00:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2021ء) جمعیت علمائ اسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات محمد اسلم غوری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا کراچی جلسہ سیاسی یتیموں کی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دے گا ،عمرانی حکومت کی گرتی ہوئی دیوار کو آخری دھکا مولانافضل الرحمن اور اس کے کارکن دینگے،ان خیالات کا اظہارانہوں ضلع غربی کے تنظیمی دورے کے موقع پر صوبائی حلقوں پی ایس 113 ،پی ایس 112 ،پی ایس 116 یوسی 36 ، پی ایس 115 یوسی 31عابدہ آباد ،پی ایس 118 ،پی ایس 122اور پی ایس 121 میں ورکرزکنونشنز،جنرل کونسل کے اجلاس اورتعزیتی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ضلع غربی آمدپر قائم مقام امیرمولانا ڈاکٹرنصیرالدین سواتی اورضلعی جنرل سیکرٹری مولانافخرالدین رازی کی قیادت میں کارکنوں نے پرتپاک استقبال کیا،ان مواقع پرجے یو آئی سندھ کے نائب امیر مولاناعبدالکریم عابد،ناظم مالیات مولانا محمد غیاث،سیکرٹری ناظم مالیات نیک امان اللہ محسود ،حافظ حبیب الرحمن خاطر،مولانا سمیع الحق سواتی،شریف گبول ،مفتی محمد خالد،مولاناعبداللہ بلوچ ، حافظ محمدنعیم ،مفتی فیض الحق،مولانا محمد بلال، مولانا حفیظ اللہ لاشاری ، مولاناتاج محمدانور، مفتی خلیل اللہ ، مولاناریاض الرحمن، قاری عبدالقدیم ، غلام ولی کاکڑ، قاری مظہرالدین ،محمدصدیق حمادی،حافظ عمرفاروق سمیت کثیرتعداد میں ارکان موجودتھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وضلعی رہنماؤں نے پی ایس 113 کے نائب امیر مولانانصیب زادہ کی والدہ مرحومہ کی ا نتقال پر جامع مسجدفاروق اعظم میں ان سے تعزیت کی، یوسی 36 اتحادٹاؤن کے سابقہ جنرل سیکرٹری قاری ہدایت اللہ ربانی کی والدہ مرحومہ کی اچانک انتقال پر انکی رہائش گاہ نزد جامعہ بیت القیوم اتحادٹائون پر ان سے اظہار تعزیت کیا جبکہ یوسی رشیدآباد کے جنرل سیکرٹری مولاناریاض الرحمن کے برادرنسبتی آصف الرحمن کے انتقال پر انکی رہائش گاہ پران سے اظہار تعزیت کیاگیا۔

محمد اسلم غوری، مولاناعبدالکریم عابد، مولانا غیاث، ڈاکٹرنصیرالدین سواتی ، مولانافخرالدین رازی ، نیک امان اللہ محسود کی نیول کالونی کے عقب میں واقع کاکڑ ہوٹل آمدپر ہوٹل کے مالک غلام ولی کاکڑ،سینئر رہنما قاری مظہرالدین جے ٹی آئی کے محمدصدیق حمادی،حافظ عمرفاروق ودیگر نے استقبال کیا،پی ایس 116 یوسی 36 کے تحت جامعہ ابوہریرہ ورکرز کنونشن میں ،پی ایس 112 کے تحت رئیس گوٹھ میں مجلس عمومی کے اجلاس، پی ایس 115 یوسی 31عابدہ آباد کے مرکزی دفترمیں ورکرز کنونشن کا انعقادکیا گیا جس سے اسلم غوری،مولانا عابد، مولانا غیاث، ڈاکٹرنصیر سواتی ، مولانافخرالدین رازی نے خطاب کیا اور کارکنوں کو 29جولائی کے جلسہ عام کیلئے بھرپور تیاریاں کرنے کی ہدایات جاری کیں۔