مریم نواز کاعابد شیر علی کی اہلیہ کی اچانک وفات پر گہرے دٴْکھ اور رنج کا اظہار

نائب صدر مسلم لیگ (ن) نے نواز شریف کی ماسک لگائے عابد شیر علی کو حوصلہ دیتے تصویر ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کر دی

منگل 6 جولائی 2021 13:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2021ء) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی، مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے نون لیگی رہنما عابد شیر علی کی اہلیہ کی اچانک وفات پر گہرے دٴْکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے نواز شریف کی ماسک لگائے عابد شیر علی کو حوصلہ دیتے ایک تصویر ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی اور کہا کہ عابد شیر علی کی اہلیہ کی اچانک موت نے مجھے غمزدہ کر دیا ہے۔مریم نواز نے لکھا کہ عابد شیر علی نے اپنی اہلیہ کو کھو دیا، ان کی اہلیہ کی اچانک موت نے ہمیں غم زدہ کر دیا ہے۔انہوں نے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس دٴْکھ کی گھڑی میں عابد شیر علی کے ساتھ کھڑے ہیں۔