صوبائی وزیر ڈاکٹریاسمین راشدنے صحت کے تمام منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا

صوبہ بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز،نرسزاور پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری کویقینی بنایاجارہاہے‘وزیرصحت پنجاب

منگل 6 جولائی 2021 16:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2021ء) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے صحت کے تمام منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کا حکم دے دیاہے۔وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے یہ احکامات محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کئے۔اجلاس میں سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرسارہ اسلم،سپیشل سیکرٹری سلمان غنی،ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن فریداحمد،ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ڈاکٹرعمرفاروق،ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹرعاصم الطاف ودیگر افسران نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران پنجاب کے نئے اور موجودہ ڈی ایچ کیوز،ٹی ایچ کیوز،بی ایچ یوز،آرایچ سیز، صحت گھرپروگرام،ٹراما سنٹرزاور ڈائیگناسٹک سنٹرزکی اپ گریڈیشن اور قیام کا تفصیلی جائزہ لیاہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری صحت سارہ اسلم نے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو صحت کے تمام منصوبوں بارے پیش رفت کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ وزیر اعظم صحت اقدامات کے تحت پنجاب کے آٹھ اضلاع میں سرکاری ہسپتالو ں کی اپ گریڈیشن پرکام تیزی سے جاری ہے۔ڈی ایچ کیوملتان اور ٹی ایچ کیو تونسہ کی تعمیر آخری مراحل میں ہے۔سیکرٹری جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی صحت گھرپروگرام کی خود نگرانی کررہے ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب کے دوردرازعلاقہ جات میں عوام کی سہولت کی خاطر جدیدٹراماسنٹرزقائم کئے جارہے ہیں اور صوبہ میں 13نئے ٹراماسٹرزقائم کئے جارہے ہیں جبکہ 26پرانے ٹراماسنٹرزکی اپ گریڈیشن بھی کی جارہی ہے۔

نئے ہسپتالوں کی تعمیراورموجودہ ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کے بعد آنے والے مریضوں کو صحت کی بہترین سہولیات دستیاب ہوںگی۔وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکے ایڈمن ونگ کی ری ویمپنگ کا بھی جائزہ لیا۔وزیر صحت کومحکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں منظورشدہ اور خالی اسامیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیاگیا۔

صوبائی وزیرصحت نے مزیدکہاکہ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں 2500خالی اسامیوں پربھرتی کیلئے پنجاب پبلک سروس کمیشن کو ریکوزیشن بھیج دی گئی ہے۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکو ملازمین کے تمام پنشن کیسزکو جلدنمٹانے کی ہدایت کی گی ہے۔صوبہ بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز،نرسزاور پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری کویقینی بنایاجارہاہے۔سپیشل سیکرٹری سلمان غنی نے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی مانیٹرنگ بارے پریزینٹیشن پیش کی۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں میڈیسن انوینٹری مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کومزیدبہتربنایاجائے گا۔سرکاری ہسپتالوں میں بائیومیٹرک حاضری کے نظام کو مزیدبہتربنایاجارہاہے۔

متعلقہ عنوان :