وبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے صحت کے تمام منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا
صوبہ بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز،نرسزاور پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری کویقینی بنایاجارہاہی: وزیرصحت پنجاب
منگل 6 جولائی 2021 17:49
(جاری ہے)
سیکرٹری صحت سارہ اسلم نے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو صحت کے تمام منصوبوں بارے پیش رفت کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ وزیر اعظم صحت اقدامات کے تحت پنجاب کے آٹھ اضلاع میں سرکاری ہسپتالو ں کی اپ گریڈیشن پرکام تیزی سے جاری ہے۔ڈی ایچ کیوملتان اور ٹی ایچ کیو تونسہ کی تعمیر آخری مراحل میں ہے۔سیکرٹری جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی صحت گھرپروگرام کی خود نگرانی کررہے ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب کے دوردرازعلاقہ جات میں عوام کی سہولت کی خاطر جدیدٹراماسنٹرزقائم کئے جارہے ہیں اور صوبہ میں 13نئے ٹراماسٹرزقائم کئے جارہے ہیں جبکہ 26پرانے ٹراماسنٹرزکی اپ گریڈیشن بھی کی جارہی ہے۔نئے ہسپتالوں کی تعمیراورموجودہ ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کے بعد آنے والے مریضوں کو صحت کی بہترین سہولیات دستیاب ہوںگی۔وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکے ایڈمن ونگ کی ری ویمپنگ کا بھی جائزہ لیا۔وزیر صحت کومحکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں منظورشدہ اور خالی اسامیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیاگیا۔صوبائی وزیرصحت نے مزیدکہاکہ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں 2500خالی اسامیوں پربھرتی کیلئے پنجاب پبلک سروس کمیشن کو ریکوزیشن بھیج دی گئی ہے۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکو ملازمین کے تمام پنشن کیسزکو جلدنمٹانے کی ہدایت کی گی ہے۔صوبہ بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز،نرسزاور پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری کویقینی بنایاجارہاہے۔سپیشل سیکرٹری سلمان غنی نے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی مانیٹرنگ بارے پریزینٹیشن پیش کی۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں میڈیسن انوینٹری مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کومزیدبہتربنایاجائے گا۔سرکاری ہسپتالوں میں بائیومیٹرک حاضری کے نظام کو مزیدبہتربنایاجارہاہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
-
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
-
سوات یونیورسٹی میں خود کو فوجی افسر ظاہر کرنے والا شخص ساتھیوں سمیت گرفتار
-
عمران خان کا جیل سے باہر آنا ڈیل کے تحت ہی ہو سکتا ہے،حامد خان
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
پنجاب میں داخل ہونے والے 2 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.