بجلی کا بوسیدہ ترسیلی نظام لوڈشیڈنگ کا سبب بن رہا ہے ،عبداللطیف نظامانی

بدھ 7 جولائی 2021 00:07

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2021ء) ملک میں بجلی کی کوئی کمی نہیں بلکہ ضرورت کے مطابق موجود ہے لیکن چونکہ ہمارا ترسیلی نظام انتہائی کمزور اور بوسیدہ ہوچکا ہے جسکے باعث مزید لوڈ کی سکت نہیں ہے جو 12سے 16 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سبب بن رہا ہے ہمارے ملک میں پیداوار کے مقابل طلب اب بھی کم ہے کیونکہ ہمارے پاس پانی، ہوا ، سورج، تیل ، گیس اور کوئلے سے بجلی پیدا کی جارہی ہے گھروں و دکانوں میں سولر سسٹم کے بڑھتے ہوئے استعمال کے باعث بقایہ بجلی واپس گرڈ اسٹیشن میں چلی جاتی ہے ۔

حادثات کی آگہی کیلئے 7جولائی ملک گیر سیفٹی سمینار کا انعقاد کیا جارہا ہے لیسکو ، این ٹی ڈی سی ، واٹر ونگز اور پاور ہائوسسز کی طرح دیگر بجلی کمپنیوں کو بھی عید الضحیٰ سے قبل بونس دینے کا اعلان کرکے فرق کا خاتمہ کیاجائے ۔

(جاری ہے)

سیپکو ملازمین کے کنونشن سے خطاب ان خیالات کا اظہار آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے لاڑکانہ کے نظامانی لیبر ھال میں سیپکو ملازمین کے ایک عظیم الشان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر صوبائی سیکریٹری اقبال احمد خان، اعظم خان، ریجنل چیئرمین سیپکو نثار احمد شیخ، ریجنل سیکریٹری ولی محمد لغاری، وائس چیئرمین سید زاہد حسین شاہ، جوائنٹ سیکریٹری وریل میرانی ، کے علاوہ زونل چیئرمین سکھر شجاع گھمرو ، زونل چیئرمین جی ایس او ڈاڈا دیدار حسین خاصخیلی ، زونل وائس چیئرمین دادو عبدالحمید جمالی، زونل چیئرمین لاڑکانہ عبداللہ سومرو ، محمود پٹھان، مقصود ملاح، بھی اسٹیج پر موجود تھے۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عبداللطیف نظامانی نے مزید کہا کہ حکومت اور محکمہ بجلی کے بڑے اگر چاہیں تو بجلی کا ترسیل نظام بہتر بناکر لوڈشیڈنگ میں کمی لائی جاسکتی ہے کیونکہ سندھ کے مقابلے میں پنجاب میں لوڈشیڈنگ کی شرح بہت کم ہے جبکہ پنجاب کے مقابلے میں بجلی کی پیداوار سندھ میں ضرورت سے زائد اور وافر مقدار میں موجود ہے جو کہ دیگر صوبوں کو بذریعہ ونڈ، اور تھرکول کے ذریعے بہم دی جارہی ہے انہوں نے تسلیم کیا کہ سندھ میں لوڈشیڈنگ کی زیادتی کی وجہ کنڈا مافیا، بجلی چوری اور غیر سرکاری نجی کارکنوں کی بہت بڑی تعداد ہے کہ جو ادارے کو بجلی چوری کرکے نقصان پہنچارہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ بجلی میں حادثات کا مسلسل جاری رہنا کسی المیے سے کم نہیں ہے جو دن بدن ہمارے ہنر مند کارکنوں کو معذور اور شہید کررہا ہے یونین نے فیصلہ کیا کہ ہے کہ وہ اس حوالے سے 7جولائی کو حادثات سے بچائو کیلئے ملک گیر سیفٹی ڈے و سمینار کا انعقاد کررہی ہے تاکہ آگہی کا سلسلہ جاری ہے صدر یونین نے محکمہ بجلی کے ارباب اختیار سے پرزور انداز میں مطالبہ کیا کہ ایک جیسے کام کرنے والے محکمہ بجلی کے تمام ملازمین کو دیگر بجلی کمپنیوں کی عیدالاضحی سے قبل بونس دیا جائے اور ملازمین میں تفریق کا خاتمہ کیا جائے ، کنونشن سے صوبائی سیکریٹری اقبال احمد خان، اعظم خان ، ریجنل چیئرمین نثار احمد شیخ کے علاوہ سیپکو کے ریجنل ، زونل عہدیداران نے بھی خطاب کیا اس موقع پر تشکیل کرادہ پاکٹ یونین سیپکو ورکرز یونین کے متعدد عہدیداران نے ہائیڈرو ورکرز یونین میں شمولیت اختیار کی قبل ازیں یونین کے صدر عبداللطیف نظامانی نے میہڑ میں LS فہیم اسلم شیخ کی زوجہ مرحومہ کے انتقال پر انکے گھر جاکر تعزیت کی اور میہڑ میں میڈیا سے ملاقات کی