پی ایس ایکس میں درج شریعہ کمپلائنٹ ڈیبٹ سیکیورٹیز کے لیے بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ کا بطو ر

مارکیٹ میکر‘استقبال کرنے کے سلسلے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے گونگ تقریب کا انعقاد

بدھ 7 جولائی 2021 00:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2021ء) پی ایس ایکس میں درج شریعہ کمپلائنٹ ڈیبٹ سیکیورٹیز کے لیے بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ (بینک اسلامی) کا بطو ر ’مارکیٹ میکر‘استقبال کرنے کے سلسلے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کی جانب سے گونگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پی ایس ایکس کی انتظامیہ نے بینک اسلامی کی ٹیم کا خیرمقدم کیا اور بینک اسلامی کو مارکیٹ میکر کی حیثیت سے آن بورڈ کرنے اور کاروباری دن کے آغاز کے موقع پر گونگ پر ضرب لگا کر کاروائی کی شروعات کی۔

اس موقع پر پی ایس ایکس کے ایم ڈی اور سی ای او فرخ ایچ خان، احمد چنائے، بورڈ ممبرپی ایس ایکس؛ بینک اسلامی کے صدر اور سی ای او سید عامر علی اور دونوں اداروں کی سینئر مینجمنٹ بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

پی ایس ایکس میں مارکیٹ میکر کی حیثیت سے بینک اسلامی کا خیرمقدم کرتے ہوئے ایم ڈی پی ایس ایکس فرخ خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے ایک بڑی اور لیکویڈ ڈیبٹ کیپٹل مارکیٹ بہت ضروری ہے۔

کیپٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ پلان کے مطابق، ایس ای سی پی اور پی ایس ایکس نے حال ہی میں بینکوں کو مارکیٹ میکر بننے کی اجازت دینے والی ریگولیٹری تبدیلیاں متعارف کرائی ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ، ’’پی ایس ایکس میں شریعہ کمپلائنٹ ڈیبٹ سیکیورٹیز کے لیے مارکیٹ میکر کے طور پر، پاکستان میں اعلیٰ درجے کے اسلامی بینکوں میں سے ایک، بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ کا اضافہ بینکوں اور کیپٹل مارکیٹ کے مابین جاری باہمی تعاون کے حوالے سے ایک اہم قدم ہے جس سے پاکستان کی ڈیبٹ کیپٹل مارکیٹ میں لیکویڈیٹی اوروسعت لائی جاسکے گی۔

پی ایس ایکس میں ڈیبٹ سیکیورٹیز مارکیٹ میکر کے طور پر بینک اسلامی کی نئی ذمہ داری کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر اور سی ای او بی آئی پی ایل سید عامر علی نے کہا کہ نامزد سیکیورٹیز (پی ای ایس I اور پی ای ایس II) کے لیے ایک مارکیٹ میکر کی حیثیت سے، طویل اور مختصر دونوں پوزیشن پر اسلامی فکسڈ انکم سیکیورٹیز کے لیے مارکیٹ میںان سیکیورٹیز کے حوالے سے لیکویڈیٹی پیدا کرنے کے سلسلے میںہم اس کی وسعت میں اضافہ کرنے میں مدد کریں گے ۔بینک اسلامی پی ایس ایکس کے اقدام کو سراہتا ہے کہ ایک سے زیادہ مارکیٹ میکرز کو سنگل سیکیورٹی کے لیے اجازت دی گئی کیونکہ اس سے نہ صرف مارکیٹ میں شفافیت آئے گی بلکہ پھیلاؤ بڑھے گا جو مارکیٹ کے شرکااور سرمایہ کاروں کے لیے بہت موزوں ہی