ڈپٹی کمشنرآسیہ گُل کی زیرنگرانی’’خدمت آپ کی دہلیز پر‘‘پروگرام کے تحت پانچواں ہفتہ برائے ’’خصوصی مہم‘‘ کامیابی سے جاری

بدھ 7 جولائی 2021 16:35

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2021ء) حکومت پنجاب کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گُل کی زیرنگرانی ’’خدمت آپ کی دہلیزپر‘‘ پروگرام کے تحت پانچویں ہفتے برائے خصوصی مہم کامیابی سے جاری، پروگرام کا پانچواں ناجائز تجاوزات، غیرقانونی تعمیرات کے خاتمہ اور قربانی کے جانوروں کے لیے مویشی منڈیوں کے قیام کے لیے مختص ہے جوکہ 11جولائی تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

مہم کے تحت ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنرز کا ضلع کی چاروں تحصیلوں میں ناجائز تجاوزات اور غیرقانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنرقصور اورنگزیب سدھو نے مذکورہ مہم کے تحت ڈپٹی کمشنر کے حکم پر کاروائی کرتے ہوئے قصور کے علاقہ چھپڑکنڈا میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 5کنال سرکاری اراضی کو واگزار کرواکر سرکاری تحویل میں لے لیا۔