عالمی جریدے اکانومسٹ کی رپورٹ نے ایک دفعہ پھر اپوزیشن کے منہ پر کالک مل دی ہے‘ فیاض الحسن چوہان

اکانومسٹ کے مطابق پاکستان کرونا وبا ء سے پہلے کی صورتحال پر واپس جانے والے کامیاب ترین ممالک میں شامل ہے‘صوبائی وزیر

بدھ 7 جولائی 2021 16:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2021ء) صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عالمی جریدے اکانومسٹ کی رپورٹ نے ایک دفعہ پھر اپوزیشن کے منہ پر کالک مل دی ہے،اکانومسٹ کے مطابق پاکستان کرونا وبا ء سے پہلے کی صورتحال پر واپس جانے والے کامیاب ترین ممالک میں شامل ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 50 ممالک کی فہرست میں پاکستان تیسرے، چائنہ انیسویں، امریکہ بیسویں جبکہ بھارت اڑتالیس نمبر پر ہے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور بل گیٹس بھی وزیراعظم عمران خان کی کرونا پالیسیوں کی تائید کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بغض اپوزیشن کی رگوں میں خون کی طرح دوڑ رہا ہے،جب حکومت کرونا وبا ء سے لڑ رہی تھی اپوزیشن اقتدار کی خاطر جلسیوں اور ریلیوں میں مصروف تھی۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی دور اندیش پالیسیوں کی بدولت آج معاشی اشاریے حوصلہ افزا ء ہیں،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر عوام کا اعتماد اگلے الیکشن میں واضح نظر آئے گا،امید ہے اس رپورٹ کو پڑھنے کے لیے (ن)لیگ کو اردو ترجمے کی ضرورت نہیں پڑھے گی۔