شہبازشریف کی چوہدری شیر علی کی رہائشگاہ پر جا کر ان کی بہو، عابد شیر علی کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت ،فاتحہ خوانی

مسلم لیگ(ن) کے صدر نے طلال چوہدری سے ان کی والدہ،رانا احسان سے پارٹی رہنما رانا فضل کے انتقال پر تعزیت کی

بدھ 7 جولائی 2021 16:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے فیصل آباد میںممتاز سیاسی رہنما چوہدری شیر علی کی رہائشگاہ پر جا کر ان کی بہو، سابق وزیرمملکت عابد شیر علی کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ شہبازشریف نے چوہدری شیر علی اور اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

شہبازشریف پارٹی رہنما اور سابق وزیر مملکت طلال چوہدری کی رہائشگاہ پر بھی گئے او ران سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

مسلم لیگ(ن) کے صدر شہبازشریف نے رانا افضل کی رہائشگاہ پر جا کر ان کے صاحبزادے رانا احسان سے ان کے والد رانا افضل کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔ انہوںنے کہا کہ رانا افضل پارٹی کا ایک قیمتی اثاثہ تھے، ان کی وفات پر بے حد غم زدہ ہوں۔