آل سندھ پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کے فیصلے

بدھ 7 جولائی 2021 23:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2021ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت سے اور نیو سنگم کرکٹ کلب کے زیر اہتمام جاری آل سندھ پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں پاکستان کرکٹ کلب نے کنٹونمنٹ جیمخانہ کو بآسانی 86 رنز سے شکست دیدی۔ پاکستان کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 270 رنز بنائی. عماد عالم نے 11 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 110رنز اسکور کئے جبکہ ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق نے 44 رنز, محمد اصغر نے 25 رنز اور انٹر نیشنل کرکٹر انور علی نے 21 رنز اسکور کئے عمر خان نے تین جبکہ اشتیاق الرحمان نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

جواب میں کنٹونمنٹ جیمخانہ 42.1 اوورز میں 184 رنز بنا کر آٹ ہوگئی ۔

(جاری ہے)

عباد خان نے ناقابل شکست 87 جبکہ نعمان شاہد نے 33 رنز اور صبیح صدیقی نے 24 رنز اسکور کئے۔ فواد خان نے چار جبکہ محمد اصغر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ ایمپائرنگ کے فرائض محمد یونس اور اصغر شاہ نے سر انجام دئیے جبکہ مستجاب عالم آفیشل اسکورر تھے۔ ٹی ایم سی گرانڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں شمیل کرکٹ کلب نے ایئرپورٹ جیمخانہ کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔

ایئرپورٹ جیمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 29.5 اوورز میں تمام وکٹوں پر صرف 100 رنز بنائی. بہادر علی نے 32 رنز بنائے۔ علی مہر نے صرف 15 رنز دے کر 4 جبکہ اسد اختر نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا. جواب میں شمیل کرکٹ کلب نے 17.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف پورا کرلیا ۔ آدرش ناظم نے 54 ناٹ آٹ اور امیر مختار نے 24 ناٹ آٹ رنز بنائے۔ حضرت بلال نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ایمپائرنگ کے فرائض فہیم احمد اور عزیز الرحمان نے سرانجام دئیے جبکہ محمد احسن آفیشل اسکورر تھے۔