لاہور میٹرو بس کی دو گاڑیاں جلنے کی تحقیقات کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعرات 8 جولائی 2021 13:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2021ء) لاہور میٹرو بس کی دو گاڑیاں جلنے کی تحقیقات کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ (ن)کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی قراردا دکے متن میں کہاگیا ہے کہ یہ ایوان 10روز دوسری میٹربس جلنے کے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بھی میٹربس میں آگ لگنے سے مسافر خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔چند روز قبل بھی میٹرو بس میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔میٹروبس جیسی لگژری ٹرانسپورٹ میں آتشزدگی کے واقعات مسافروں کیلیے بھی خطرناک بن چکے ہیں۔قرارداد میں مطالبہ کیاگیاکہ میٹرو بسیں جلنے کے واقعات کی تحقیقات جائیںاورذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے۔