مقبوضہ جموںوکشمیر : برہان وانی کے حق میں پوسٹر،بینرز آویزاں

جمعرات 8 جولائی 2021 14:00

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2021ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں ممتاز نوجوان کشمیری رہنماء برہان وانی کو انکے 5ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے وادی کشمیر میں پوسٹر اور بینرز آویزاں کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرینگر اور وادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں دکانوں کے شٹروں ، دیواروں اور کھمبوں پر پوسٹر اور بینرز آویزاں کیے گئے ہیں جن میں آزادی اور برہان وانی کے حق میں مختلف تحاریر درج ہیں۔

شٹروں ، بینروں اور پوسٹروں میں شہید نوجوان رہنما کی تصاریر بھی موجود ہیں جبکہ انکی Graffiti شبیہ بھی بنائی گئی ہے۔ بینروں اور پوسٹروں میں سید علی گیلانی ، شبیر احمد شاہ ، مسرت عالم بٹ ، آسیہ اندرابی اور متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین کی تصاویر بھی موجود ہیں۔