ضلعی محکمہ صحت نے بچوں کو پولیو سمیت دس مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دے دیں

جمعرات 8 جولائی 2021 20:26

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2021ء) ضلعی محکمہ صحت نے بچوں کو پولیو سمیت دس مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے اور مانیٹرنگ کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دیں جوکہ یونین کونسل کی سطح پر گھر گھر جا کر ویکسی نیشن لگوانے کی تصدیق کر کے 17جولائی تک رپورٹ جمع کروائیں گے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بلال احمد کی طرف سے جاری ہونیوالے احکامات میں کہا گیا ہے کہ ضلع بھر میں بچوں کو اس مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا ہے اور حالیہ انسداد پولیو مہم جو کہ 7جون تا 11جون تک جاری رہی اور اس کے علاوہ محکمہ صحت کی طرف سے بچوں کو اس مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے اور اسکی مانیٹرنگ کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو کہ گھر گھر جا کر بچوں کی ویکسی نیشن کی تصدیق کرینگی۔

(جاری ہے)

تحصیل سٹی کیلئے ڈاکٹر بلال، ڈاکٹر عدنان محمود، ڈاکٹر سید عطاء المنعم، ڈاکٹر محمد ذوالقرنین، ڈاکٹر محمد نعیم، ڈاکٹر محمد آصف، ڈاکٹر خادم حسین، ڈاکٹر عاصم بخاری، ڈاکٹر نوید انور، ڈاکٹر علینہ جاوید، ڈاکٹر محمد عثمان کے علاوہ ڈی ایس وی اکبر شانی، یو سی پی عامر بشیر، ارشد علی، عمران حمید، اصغر رحیم، سی ڈی سی عبدالحق، سی ایس وی حاجی شوکت علی، اے ایس ویز غلام عباس، محمد اویس، محمد اکرم، زاہد ریاض، احمد علی انجم، ارشد انصاری کو مختلف یونین کونسل الاٹ کی گئی ہیں، جو ان میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سمیت دیگر بیماریوں کی ویکسی نیشن کی مکمل رپورٹ تیار کر کے 17جولائی کو سی ای او ہیلتھ کو پیش کرینگے۔

علاوہ ازیں تحصیل صدر چک جھمرہ، جڑانوالہ، تاندلیانوالہ اور سمندری میں بھی عملہ کی ڈیوٹیاں تفویض کی گئیں ہیں۔