مہنگائی، لوڈشیڈنگ، بے روزگاری ، لاقانونیت ، بے راہ روی، عریانی فحاشی عام ہو چکی،عبدالعزیزعابد

جمعرات 8 جولائی 2021 21:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2021ء) امیر جماعت اسلامی غربی لاہور عبدالعزیزعابد نے کہا ہے کہ مہنگائی، لوڈشیڈنگ، بے روزگاری ، لاقانونیت ، بے راہ روی، عریانی فحاشی عام ہو چکی۔ اس کے خاتمہ کا واحد حل اسلامی نظام ہے۔ جو صرف اور صرف جماعت اسلامی ہی لا سکتی ہے۔ اگر قوم اپنا اور بچوںکو مستقبل روشن دیکھنا چاہتی ہے تو اس دفعہ ووٹ جماعت اسلامی کے امیدواروں کو دینا ہو گا۔

جو با صلاحیت بھی ہیں اور باکردار بھی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جماعت اسلامی غربی لاہور کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں امیرجماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد، وقار ندیم وڑائچ، چوہدری ذوالفقار علی، عامر نثار خان، عبدالعزیز عابد, غلام حسین بلوچ اور چوہدری عبد القیوم گجر ، ڈاکٹر شفقت محمود، اے ڈی کاشف، ڈاکٹر محمد آصف چوہدری شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر این اے اور پی پی کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ این اے 135 کے لیے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم کو امیدوار نامزد کیا گیا۔ پی پی 161 کے لیے چوہدری عبد القیوم گجر، 171 کے لیے ڈاکٹر شفقت محمود 172 کے لیے غلام حسین بلوچ، 173 کے لیے میاں ذکر اللہ مجاہد کو نامزد کیا گیا ہے۔ عبدالعزیز عابد کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔

شہر لاہور کو حکمرانوں کی نااہلی نے مسائلستان بنا دیا ہے۔جماعت اسلامی کسی نا اہل اور قبضہ گروپ کے لیے میدان خالی نہیں چھوڑے گی۔اس حوالے سے جماعت اسلامی غربی لاہور ہر سطح پر رابطے کررہی ہے۔اس موقع پر صدر سیاسی کمیٹی لاہوروقار ندیم وڑائچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ جماعت اسلامی کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔اس حوالے سے امیدواروںکے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔اور ان کی الیکشن مہم بھی شروع کر دی ہے۔