احتساب عدالت اسلام آباد میں زیر سماعت توشہ خانہ ریفرنس میں استغاثہ کے گواہ اسد منیر کا بیان قلمبند کرلیا گیا

جمعرات 8 جولائی 2021 22:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2021ء) احتساب عدالت اسلام آباد میں زیر سماعت توشہ خانہ ریفرنس میں استغاثہ کے گواہ اسد منیر کا بیان قلمبند کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور دیگر ملزمان کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کی۔ آصف زرداری،یوسف رضا گیلانی انور مجید اور عبدالغنی مجید کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دی گئیں جنہیں عدالت نے منظور کر لیا۔ عدالت نے ملزمان کی حاضری لگائی اور نیب گواہ اسد منیر کا بیان قلمبند کیا گیا، جس کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہ پر جرح کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 15 جولائی تک ملتوی کردی۔