ایئر لائن سیفٹی سے متعلق دنیا کی بہترین ایئرلائنز کی فہرست جاری کردی

ایئر نیوزی لینڈ، قنطاس، سنگاپور ایئرلائن، ایمریٹس ،رائل جارڈینین، کیتھی پیسفک کی سیون سٹاررینکنگ پی آئی اے اور ایئر بلیو کو ون اسٹار کیٹگری میں شامل ،بھارت کی ایئر انڈیا ،ایئر ایشیا انڈیا فور اسٹار رینکنگ میں شامل

جمعہ 9 جولائی 2021 12:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2021ء) ایئر لائن سیفٹی سے متعلق دنیا کی بہترین ایئرلائنز کی فہرست جاری کردی گئی۔رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کی ایئرلائن ایئر نیوزی لینڈ، آسٹریلیا کی قنطاس، سنگاپور کی سنگاپور ایئرلائن، یو اے ای کی ایمریٹس نے کورونا کے دوران بہترین سروس فراہم کیں۔بہترین خدمات انجام دینے والی ایئرلائنز کی فہرست میں اردن کی رائل جارڈینین، ہانگ کانگ کی کیتھی پیسفک، برطانیہ کی ورجن ایٹلانٹک، یو اے ای کی اتحاد ایئرویز، سوئٹزرلینڈ کی سوئس ایئرلائنز بھی شامل ہیں۔

علاوہ ازیں جاپان کی آل نیپون ایئرویز، قطر کی قطر ایئرویز، کولمبیا کی ایویانکا نے کورونا کے دوران بہترین خدمات انجام دیں۔دوسری جانب جن ممالک کی ایئرلائنز نے شاندار انتظامات کیے ان میں کوریا، فرانس، فن لینڈ، بحرین، برطانیہ، کینیا، نیدرلینڈز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان تمام ایئرلائنز کو سیون اسٹار ریٹنگ میں رکھا گیا ہے جبکہ فہرست میں پاکستان کی ایئرلائن پی آئی اے اور ایئر بلیو کو ون اسٹار کیٹگری میں رکھا گیا ہے۔بھارت کی ایئر انڈیا کو فور اسٹار، ایئر ایشیا انڈیا کو فور اسٹار، ایئر انڈیا ایکسپریس کو تھری اسٹار، اسپائس جیٹ کو سیون اسٹار، انڈی گو کو سکس اسٹار، گو ایئر کو سکس اسٹار، وسٹارا کو بھی سکس اسٹار کیٹگری میں رکھا گیا۔