ریلوے ٹریک اور ٹرین کے سامنے آکر ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کا رجحان خطرناک بات ہے،سید اعجاز الحسن شاہ

اب ٹریک یا ٹرین کے سامنے پکڑے جانیوالے ٹک ٹاکرز کو گرفتار کر کے مقدمات درج، بھاری جرمانے ہوں گے اور ایسے عناصر کو جیل بھیجا جائیگا، انفارمیشن آفیسر پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ ریلوے ہیڈ کورارٹرز لاہور

جمعہ 9 جولائی 2021 22:29

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2021ء) انفارمیشن آفیسر پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ ریلوے ہیڈ کورارٹرز لاہور نے کہا ہے کہ آج کل ریلوے ٹریک اور ٹرین کے سامنے آکر ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے جو کہ خطرناک بات ہے مگر اب ایسا نہیں ہوگا پاک ریلوے نے فیصلہ کیا ہے کہ اس خود کشی کے کھیل کو روکا جائے گا اب ٹریک یا ٹرین کے سامنے پکڑے جانیوالے ٹک ٹاکرز کو گرفتار کر کے مقدمات دیئے جائیں گے بھاری جرمانے ہوں گے اور ایسے عناصر کو جیل بھیجا جائیگا۔

(جاری ہے)

آن لائن سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بغیر ریلوے کراسنگ (پھاٹک) پر سے یا ٹریک سے اول تو نہ گذریں بہت ہی ایمرجنسی ہو تو دونوں سائیڈ سے دیکھ کے ٹریک عبور کیا جائے تاکہ ٹرین کے آنے کی صورت میں حادثہ نہ ہو جہاں پہ ریلوے ٹریک کو پیدل یا گاڑی وغیرہ سے عبور کرنے پر پابندی ہو وہاں سے نہ گذریں ورنہ مقدمات کا سامنا ہو گا ملک بھر کی ریلوے پولس کے چوکی انچارج اپنے متعلقہ علاقوں کی حدود میں حادثات کی روک تھام اور ریلوے ٹریک و بغیر ریلوے پھاٹکوں پر کراسنگ کے متعلق آگاہی مہم چلائیں اور مساجد میں اعلانات کرائیں انہوں نے مزید کہا کہ ایک عرصہ سے ریلوے میں ٹکٹوں کی بکنگ عوام کی سہولت کے لیئے موبائل اور ریلوے بکنگ شاپس کے تھرو بھی کی جاتی ہے عوام گھر بیٹھے ٹکٹ اور ایڈوانس بکنگ حاصل کرتے ہیں اور اسٹیشن پہ آئے بغیر گھر کی دہلیز پر ہی یہ سہولت لیتے ہیں سید اعجازالحسن نے مزید کہا کہ ملک بھر کی ریلوے کی حدود میں قائم ناجائز تجاوزات گرا دی جائیں گی اور ریلوے کی مختلف شہروں میں پڑی فالتو قیمتی اراضی پر نئے پلازے بھی بنائے جائیں گے اور انہیں کرائے پہ دے کر بھاری ریوینو حاصل کریں گے۔