ایگزیکٹیو فنانس افیسر روشن خان خٹک کے سرکاری فنڈ میں خردبر د ریفرنس کی سماعت

نامزد استعاثہ گواہ کو حکم عدولی پر گرفتار اور عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری

جمعہ 9 جولائی 2021 22:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2021ء) احتساب عدالت پشاور کے جج اظہر خان نے سابق فاٹا کے ایگزیکٹیو فنانس افیسر روشن خان خٹک کے سرکاری فنڈ میں خردبر د کے ریفرنس میں نامزد استعاثہ گواہ کو حکم عدولی پر گرفتار کرنے اور عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جب فاضل عدالت نے سابق فاٹا کے ایگزیکٹیو فنانس افیسر روشن خان خٹک وغیرہ کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت شروع کی تو اس دوران ریفرنس میں نامزد استعاثہ گواہ منیجر بینک اے بی ایل تہکال بالا برانچ پشاور عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس کی وجہ سے اُسکا بیان قلمبند نہ ہوسکا ۔

عدالت نے سماعت کے بعد حکم عدولی پر استعاثہ گواہ کے خلاف بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اُسے 27جولائی کو عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔

متعلقہ عنوان :