امریکا ناکامی کے بعد مذاکرات پر راضی ہوا،طالبان

افغانستان کے 245 اضلاع پر کنڑول حاصل کر لیا ہے افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں کی جائے گی،ہمارا مقصد افغانستان کو غیرملکی تسلط سیآزاد کرانا تھا، تمام فریقین سے تشدد میں کمی کا مطالبہ کرتے ہیں افغانستان کے معاملات میں دوسرے ممالک مداخلت سے گریزکریں ،شہاب الدین دلاور کی سربراہی میں طالبان وفد کی روسی مندوب برائے افغانستان ضمیر کابلوف سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس

جمعہ 9 جولائی 2021 22:33

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2021ء) افغان طالبان نے کہا ہے کہ امریکا ناکامی کے بعد مذاکرات پر راضی ہوا۔ انہوں نے دعوی کیا ہے کہ افغانستان کے 245 اضلاع پر کنڑول حاصل کر لیا ہے۔ افغانستان میں کئی دارالحکومتوں کا محاصرہ جاری ہے، افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں کی جائے گی۔ہمارا مقصد افغانستان کو غیرملکی تسلط سے ا?زاد کرانا تھا ، دوسرے ممالک افغانستان کے معاملات میں مداخلت سے گریزکریں،تمام فریقین سے تشدد میں کمی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق شہاب الدین دلاور کی سربراہی میں طالبان وفد نے روسی مندوب برائے افغانستان ضمیر کابلوف سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں افغانستان کی تازہ صورتحال اور امن عمل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

(جاری ہے)

روسی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقوں پر طالبان نے کنڑول حاصل کرلیا ہے۔ دفتر خارجہ نے کہا تاجکستان کے دو تہائی حصے پر طالبان کا کنٹرول ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ افغانستان، تاجکستان سرحد کے قریب کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ ہم تمام فریقین سے تشدد میں کمی کا مطالبہ کرتے ہیں۔شہاب الدین دلاور کی سربراہی میں طالبان وفد نے روسی مندوب برائے افغانستان ضمیر کابلوف سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں افغانستان کی تازہ صورتحال اور امن عمل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ طالبان وفد نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں کی جائے گی۔

روس میں افغان طالبان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے طالبان پر جنگ مسلط کی پھر ناکامی کے بعد مذاکرات پر راضی ہوا۔انھوں نے کہا کہ ہم دہشت گرد نہیں ا?زادی پسند ہیں۔ افغان طالبان نے کہا ہے کہ افغانستان کے معاملات میں دوسرے ممالک مداخلت سے گریزکریں۔ ہم اپنے ملک کی ا?زادی کیلیے لڑرہے ہیں۔افغان طالبان نے دعوی کیا کہ افغان فورسز کی بڑی تعداد ہمارے ساتھ مل رہی ہے۔

چین کی سرحدی علاقے کے لوگوں نے خوش ا?مدید کہا۔رپورٹس کے مطابق ماسکو میں روسی مندوب برائے افغانستان کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ اسلامی اور افغان روایات کی پاسداری کرنے والی خواتین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔ افغان طالبان کا دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے افغانستان کے 245 اضلاع پر کنڑول حاصل کر لیا ہے۔ افغانستان میں کئی دارالحکومتوں کا محاصرہ جاری ہے۔طالبان نے یقین دہانی کرائی کہ افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں کی جائے گی۔ہمارا مقصد افغانستان کو غیرملکی تسلط سے ا?زاد کرانا تھا، افغان طالبان تمام فریقین سے تشدد میں کمی کا مطالبہ کرتے ہیں۔